عوامی صحت کی بہتر نگہداشت کیلئے کوئی کسر باقی نہیں رکھی جائے گی: ہریش راؤ

ہریش راؤ نے کہا کہ تمام سرکاری دواخانوں سے بہترین سہولتیں حاصل نہیں۔ ڈاکٹرس اور نیم طبی عملہ کو چاہئے کہ وہ ان سہولتوں سے استفادہ کرتے ہوئے عوام کا اچھا علاج کریں۔ کہیں بھی تساحل وغیر ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں ہونا چاہئے۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر صحت ہریش راؤ نے کہا کہ عوام کی صحت کی بہتر نگہداشت کیلئے حکومت کوئی کسر باقی نہیں رکھے گی۔ آج سدی پیٹ میں چنا کوڈور کے مقام پر49 آشاورکرس میں جیو4G موبائیل سیمس کی تقسیم کے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے ذمہ داروں اور عملہ کو چاہئے کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت کی نیک نامی میں اضافہ کریں۔ ہریش راؤ نے کہا کہ ہر ملازم کو چاہئے کہ وہ غریب عوام کی خدمت کو اپنے لئے اعزاز تصور کرتے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے صحت مند تلنگانہ کے نظریہ پر عمل کرتے ہوئے ہر دیہات میں پلے دواخانہ قائم کیا جا ئے گا۔ ہر دواخانہ میں اسٹاف نرسس، اے این ایمس، ڈاکٹرس کا تقرر عمل میں لاتے ہوئے معیاری طبی خدمات فراہم کی جائیں گی۔

ہریش راؤ نے کہا کہ تمام سرکاری دواخانوں سے بہترین سہولتیں حاصل نہیں۔ ڈاکٹرس اور نیم طبی عملہ کو چاہئے کہ وہ ان سہولتوں سے استفادہ کرتے ہوئے عوام کا اچھا علاج کریں۔ کہیں بھی تساحل وغیر ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں ہونا چاہئے۔ سرکاری دواخانوں کے متعلق عوام میں مثبت رائے ہونا چاہئے۔24/7 مسلسل خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جانا چاہئے۔ انہوں نے تیقن دیا کہ حکومت، تمام دواخانوں میں عصری سہولتیں اور ادویات فراہم کرے گی۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.