دیگر ممالک

مگرمچھ نے ایک نوجوان پر حملہ کردیا

بوچرنے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مگرمچھ کی آنکھ پر حملہ کیا اور خود کو اس کی گرفت سے چھڑا لیا حالانکہ وہ بری طرح زخمی تھا۔ اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

کینبرا: آسٹریلیا کے شمالی علاقہ جات (این ٹی) میں ایک نوجوان پر مگرمچھ نے حملہ کیا لیکن وہ بہادری سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیف بوچراین ٹی کے شمال مشرقی ساحل پر واقع گروٹ آئی لینڈ پر فیملی کے ساتھ ماہی گیری کر رہے تھے۔

متعلقہ خبریں
لیفٹیننٹ گورنر دہلی پر اروند کجریوال کا پلٹ وار
انوشکا نے ویراٹ کو گلے لگایا۔ تصویر وائرل
بین اسٹوکس نے ایشز کا بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا
آسٹریلوی حکومت نازی علامتوں پر پابندی عائد کرے گی
آرٹیفیشل انٹلیجنس نے ڈبلیو ٹی سی فائنل کی پیشن گوئی کردی

اسی دوران تقریباً 5.4 میٹر لمبے مگرمچھ نے اچانک اس پر حملہ کیا اور اسے جبڑے میں جکڑ لیا۔ بوچرنے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مگرمچھ کی آنکھ پر حملہ کیا اور خود کو اس کی گرفت سے چھڑا لیا حالانکہ وہ بری طرح زخمی تھا۔ اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کھارے پانی کے مگرمچھ چھ میٹر سے زیادہ لمبے ہوتے ہیں اور اپنے شکار کو پانی کے نیچے گھسیٹ کر مار دیتے ہیں۔ آسٹریلیا میں تقریباً 200,000 بالغ نمکین پانی کے مگرمچھ ہیں، جن میں سے نصف سے زیادہ این ٹی میں ہیں۔