عوام کو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹس ساتھ رکھنے کی ہدایت

محکمہ صحت کے سرویلینس ٹیمس کی جانب سے عام علاقوں میں سرٹیفکیٹس کی جانچ شروع کرتے ہوئے عوام سے ویکسینیشن سرٹیفکیٹس دکھانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں محکمہ صحت عامہ کے ذمہ داروں نے عوام سے ٹیکہ اندازی کے سرٹیفکیٹس کو ساتھ رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

عنقریب محکمہ صحت عامہ کے ذمہ داروں کی جانب سے عوام کے ٹیکہ اندازی کے موقف کی جانچ شروع کی جائے گی۔

محکمہ صحت کے سرویلینس ٹیمس کی جانب سے عام علاقوں میں سرٹیفکیٹس کی جانچ شروع کرتے ہوئے عوام سے ویکسینیشن سرٹیفکیٹس دکھانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

حالیہ عرصہ میں چند ممالک میں اومیکرون ویرینٹ کا پتہ چلنے کے بعد عوام میں ٹیکہ اندازی کی اہمیت سے واقف کرانے، عوام کو ٹیکہ لینے حوصلہ افزائی کرنا، ویکسی نیشن سرٹیفکیٹس کی جانچ کرنا مقصد بتایا جارہا ہے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.