فرانس کے مختلف تجارتی کمپنیوں کے سربراہوں سے کے ٹی آر کی ملاقات

حکومت تلنگانہ کے وفد نے اے ڈی پی کے صدرنشین اور سی ای او آکسٹائن رومانٹ سے بھی ملاقات کی۔ اے ڈی پی نے حالیہ دنوں حیدرآباد ایر پورٹ میں سرمایہ کاری کی ہے۔

حیدرآباد: حکومت تلنگانہ کا ایک وفد جس کی قیادت ریاستی وزیر انفارمیشن وٹکنالوجی وانڈسٹری کے تارک راما راؤ کررہے ہیں، نے جمعہ کے روز پیرس میں فرانس کے کئی تجارتی گھرانوں کے سربراہوں سے ملاقات کی۔ فرانس کے دورہ کے دوسرے دن، کے ٹی آر نے گیرالڈائن لملے ڈپٹی سی ای او موومنٹ آف دی انٹر پرائزرس آف فرانس (ایم ای ڈی ای ایف) سے ملاقات کی اور انہیں فرانس کے ایس ایم ریز(اسمال، میڈیم انٹر پرائزرس) کو تلنگانہ میں دستیاب سرمایہ کاری کے بہترین تعاون کے مواقع سے واقف کرایا۔

 ایم ای ڈی ای ایف، فرانس کے آجر ین کا ایک بڑا فیڈریشن ہے اور یہ کاروباری افراد کا ایک سرکردہ نیٹ ورک ہے۔ فرانس کا 95 فیصد بزنس، ایم ای ڈی ای ایف کے ایس ایم ایز پر منحصر ہے۔ حیدرآباد میں واقع وزیر کے ٹی آر کی آفس کے مطابق کے ٹی آر نے انہیں تلنگانہ میں حالیہ دنوں اجناس، گوشت اور مچھلی کی بھاری پیداوار سے واقف کرایا۔تلنگانہ میں فوڈ پراسسنگ کمپنیوں کے قیام کے زبردست مواقع دستیاب ہیں۔

بعدازاں کے ٹی آر نے اسٹیشن ایف کا دورہ کیا جو دنیا کا بڑا انکوبیٹر کیمپس ہے۔ یہ کیمپس پیرس میں واقع ہے۔ انہوں نے اسٹیشن ایف کی ٹیم سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ کے ٹی آر نے ٹیم سے تلنگانہ اختراعی ماحولیاتی تنظیموں جیسے ٹی ہب، وی ہب اور ٹی ورکس کے ساتھ ممکنہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ اسٹیشن ایف ایک منفرد کیمپس ہے جہاں ایک ہزار کے قریب اسٹارٹ اپس ہیں دراصل یہ ایک ریلوے ڈپو ہے تاہم ای ماڈل کے ذریعہ اس سنٹر کو انکوبیٹر میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

 حکومت تلنگانہ کے وفد نے اے ڈی پی کے صدرنشین اور سی ای او آکسٹائن رومانٹ سے بھی ملاقات کی۔ اے ڈی پی نے حالیہ دنوں حیدرآباد ایر پورٹ میں سرمایہ کاری کی ہے۔ کے ٹی آر نے انہیں بتایا کہ ہندوستان میں شہری ہوا بازی کا شعبہ، تیزی کے ساتھ فروغ پارہا ہے اور یہ صنعت، نئی بلندیوں تک پہنچ رہی ہے۔

وزیر نے مزید بتایا کہ دنیا کی مختلف بڑی ایرو اسپیس کمپنیوں کیلئے حیدرآباد، ایک گھر کے مانند ہے۔ انہوں نے ایرواسپیس شعبہ میں تربیت اور معیاری وباصلاحیت عملہ کو فراہم کرنے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔ کے ٹی آر نے سنوفیز ہیڈ انٹر نیشنل آپریشن فیابریز باسچریا اور گلوبل ویکسین کے پبلک آفیئرس کے صدر ایسا بلے ڈیسچامس سے بھی ملاقات کی۔ سنوفی،  بہت جلد حیدرآباد میں واقع اپنے ایک سنٹر میں ویکسین کی تیاری کا کام شروع کردے گا۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.