فنڈس کا ہر روپیہ ترقی کےلئے استعمال کیا گیا: ای دیاکرراؤ

دیاکرراؤ نے کہاکہ حتیٰ کہ وزیراعظم نریندرمودی نے بھی پنچایت راج فنڈس کے مناسب استعمال اور ملک میں این آر ای جی ایس فنڈس کے استعمال میں تلنگانہ کے سرفہرست رہنے پر چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی ستائش کی ہے۔

حیدرآباد:زیر پنچایت راج و دیہی ترقی ایرابیلی دیاکر راؤ نے بی جے پی رکن رگھونندن راؤ کی جانب سے اٹھائے گئے ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ این آر ای جی ایس فنڈس‘ وائکنٹہ دھمم اور ویلیج ڈمپنگ یارڈس کی تعمیر کیلئے استعمال کئے گئے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت یہ فنڈس فراہم کر رہی ہے جو ریاست کا حق ہے۔ مرکزی حکومت جتنی رقم دے رہی ہے اتنی ہی رقم ریاستی حکومت بھی شامل کر رہی ہے جو گرام پنچایتوں میں تمام کاموں کیلئے استعمال کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے دئیے گئے فنڈس اور ریاستی حصہ کے فنڈس کا ہر روپیہ گرام پنچایتوں کی ترقی کیلئے استعمال کیا گیا ہے اور کرپشن کا کوئی کیس نہیں ہوا ہے۔

 حتیٰ کہ وزیراعظم نریندرمودی نے بھی پنچایت راج فنڈس کے مناسب استعمال اور ملک میں این آر ای جی ایس فنڈس کے استعمال میں تلنگانہ کے سرفہرست رہنے پر چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی ستائش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر سوال کا جواب دینے کیلئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پلے پرگتی اور پٹنالہ پرگتی اسکیمات پر مختصر مباحث کیلئے ارکان تیار ہوکر آئیں۔ قبل ازیں ٹی آر ایس رکن بی سمن‘ پی نریندرریڈی‘ ایل راملو اور ایس وینکٹ ویریا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ریاست میں اب تک 12,622ویکنٹہ دھمم اور 12,737دیہی ڈمپنگ یارڈس تعمیر کئے گئے ہیں۔ 147ویکنٹہ دھمم اور 32ڈمپنگ یارڈس کے کام جاری ہیں جنہیں اکتوبر 2021تک مکمل کرلیا جائے گا۔ ویکنٹہ دھمم پر 1547کروڑ اور ویلیج ڈمپنگ یارڈس پر اب تک 319کروڑ روپئے خرچ کئے گئے ہیں۔

متعلقہ
ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.