فیسٹول میلہ کی کامیابی کے بعد نمائش کے اہتمام کا امکان

 کورونا رہنمایانہ خطوط کے درمیان یہ میلہ منعقد کیا گیا تھا جس کا ایک لاکھ سے زائد افراد نے مشاہدہ کیا۔ اس میلہ میں ملک بھر سے کئی ٹریڈرس نے حصہ لیا اور اپنے اسٹالس قائم کئے تھے۔

حیدرآباد: نمائش سوسائٹی حیدرآباد کی جانب سے نمائش گراؤنڈ پر کامیابی کے ساتھ 14/ اکتوبر تا 3 نومبر فیسٹول میلہ کے کامیابی کے ساتھ انعقاد کے بعد آئندہ سال یکم جنوری سے نمائش کے انعقاد کا امکان ہے۔

 کورونا رہنمایانہ خطوط کے درمیان یہ میلہ منعقد کیا گیا تھا جس کا ایک لاکھ سے زائد افراد نے مشاہدہ کیا۔ اس میلہ میں ملک بھر سے کئی ٹریڈرس نے حصہ لیا اور اپنے اسٹالس قائم کئے تھے۔

کامیابی کے ساتھ میلہ کے انعقاد کے بعد یکم جنوری سے نمائش کے اہتمام میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔ گذشتہ 80برسوں سے نمائش گراؤنڈ پر ہر سال یکم جنوری سے 15؍فروری تک کل ہند صنعتی نمائش منعقد کی جاتی ہے۔

کورونا وبا کے سبب اس سال نمائش منعقد نہیں کی گئی۔ آئندہ سال نمائش کے اہتمام کا امکان ہے۔ نمائش سوسائٹی کے ارکان کا کہنا ہے کہ اب جبکہ وبا قابو میں ہے، حکومت نمائش کے اہتمام کی اجازت دے سکتی ہے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.