قانون سازکونسل کیلئے امیدواروں کے ناموں کوقطعیت

پارٹی کی جانب سے جن ناموں کو قطعیت دی گئی ان میں سابق صدرنشین کونسل جی سکھیندرریڈی‘ سابق ڈپٹی چیف منسٹرکڈیم سری ہری‘بنڈا پرکاش‘کوشک ریڈی‘سابق ضلع کلکٹرسدی پیٹ وینکٹ رامی ریڈی‘ٹی روندرراؤشامل ہے۔

حیدرآباد: ٹی آرایس کی جانب سے رکن اسمبلی کوٹہ کے تحت قانون سازکونسل کیلئے امیدوارو ں کے ناموں کوقطعیت دے دی گئی۔پارٹی سربراہ کے چندرشیکھرراؤنے پارٹی امیدوارو ں کے ناموں کااعلان کیاگیا۔ پارٹی کی جانب سے جن ناموں کو قطعیت دی گئی ان میں سابق صدرنشین کونسل جی سکھیندرریڈی‘ سابق ڈپٹی چیف منسٹرکڈیم سری ہری‘بنڈا پرکاش‘کوشک ریڈی‘سابق ضلع کلکٹرسدی پیٹ وینکٹ رامی ریڈی‘ٹی روندرراؤشامل ہے۔

اسمبلی میں ٹی آرایس کی عددی طاقت کو دیکھتے ہوئے تمام امیدواروں کی کامیابی یقینی ہے۔واضح رہے کہ کونسل کیلئے ٹی آرایس میں زبردست مسابقت دیکھی گئی۔ چیف منسٹرکے چندرشیکھرراؤنے جی سکھیندر ریڈی‘کڈیم سری ہری‘ٹی روندر ریڈی‘ کوشک ریڈی‘کوٹی ریڈی‘آکولہ للیتا‘اے سرینواس‘مدھوسدن چاری ودیگر کے ناموں پرتفصیلی غوروخوص کے بعدسماجی انصاف کے تقاضوں کونظرمیں رکھتے ہوئے جی  سکھیندر ریڈی‘کڈیم سری ہری‘ بنڈا پرکاش‘کوشک ریڈی‘ وینکٹ ریڈی‘ٹی روندرراؤکے ناموں کوقطعیت دی گئی۔

یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ سماجی انصاف کے تقاضوں کے مطابق کونسل کیلئے امیدوارو ں کے انتخاب میں مسلسل مسلمانوں کونظرانداز کردیاگیا۔ پارٹی کے مسلم قائدین کوتوقع تھی کہ کسی ایک کو کونسل کیلئے امیدوار بنایاجائے گامگر چیف منسٹرنے پھرایک بار مسلمانوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ آج ٹی آرایس امیدواروں نے اسمبلی پہنچ کراپنے اپنے پرچہ نامزدگی داخل کی۔ایم ایل اے کوٹہ کے تحت کونسل کیلئے 6 اراکین کیلئے 29 نومبرکو انتخابات مقررہے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.