لاپتہ کمسن لڑکے کی نعش دستیاب

پولیس نے بتایا کہ انوش، خانگی اسکول میں دوم جماعت میں پڑھتا تھا۔ اس کی نعش، اس کے گھر کے قریب میں واقع جھیل سے دستیاب ہوئی ہے۔

حیدرآباد: ایک6 سالہ لڑکے جو راجندر نگر میں اپنے گھر سے لاپتہ ہوگیا تھا، کی نعش جمعہ کے روز ایک جھیل سے دستیاب ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ انوش، خانگی اسکول میں دوم جماعت میں پڑھتا تھا۔ اس کی نعش، اس کے گھر کے قریب میں واقع جھیل سے دستیاب ہوئی ہے۔انوش کا مکان حیدرگوڑہ میں واقع ہے یہ علاقہ راجندر نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں شامل ہے۔

پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ لڑکا، اتفاقاً جھل میں گرپڑا اور غرقاب ہوگیا۔ پوسٹ مارٹم کے لئے نعش کو عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔لڑکے کے والدین کے مطابق انوش، جمعرات کی دوپہر کھیلنے کیلئے گھر سے روانہ ہوا تھا۔ تاہم وہ شام تک بھی گھر واپس نہیں لوٹا۔

اسکو کئی مقامات پر تلاش کیا گیا تاہم یہ کوشش ناکام رہی۔ بعدازاں کل رات راجندر نگر پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی جس کے بعد پولیس حرکت میں آئی۔

یہ خاندان، سری ملے کالونی میں ایک چار منزلہ اپارٹمنٹ میں مقیم ہے۔ شبہ کیا گیا کہ سیڑھیوں سے اتر تے وقت کسی نے انوش کا اغوا کرلیا ہوگا۔ پولیس نے اس علاقہ میں نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعہ کمسن لڑکے کی تلاش شروع کردی تھی۔ جمعہ کے روز جھیل میں لڑکے کی نعش پائی گئی۔ پولیس آفیسر نے بتایا کہ تحقیقات جاری ہیں۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.