مانو میں داخلوں کی آج آخری تاریخ

پوسٹ گریجویٹ پروگرامس میں اُردو، انگریزی، ہندی، عربی، مطالعات ترجمہ ،فارسی ؛ مطالعات نسواں، نظم و نسق عامہ، سیاسیات،سوشل ورک، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات، سماجیات؛ صحافت و ترسیل عامہ؛ ایم کام اور ایم ایس سی (ریاضی) شامل ہیں۔

حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کے ریگولر کورسز میں میرٹ کی اساس پر یو جی، پی جی کورسز توسیع شدہ آخری تاریخ 30 ستمبر ہے۔ یونیورسٹی کی ویب سائٹ http://manuu.edu.in پر آن لائن فارم اور ای پراسپکٹس دستیاب ہیں۔

پوسٹ گریجویٹ پروگرامس میں اُردو، انگریزی، ہندی، عربی، مطالعات ترجمہ ،فارسی ؛ مطالعات نسواں، نظم و نسق عامہ، سیاسیات،سوشل ورک، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات، سماجیات؛ صحافت و ترسیل عامہ؛ ایم کام اور ایم ایس سی (ریاضی) شامل ہیں۔

انڈر گریجویٹ بی اے، بی اے(آنرس) جے ایم سی، بی کام، بی ایس سی ؛ بیچلر آف ووکیشنل کورسس کے تحت میڈیکل امیجنگ ٹکنالوجی (ایم آئی ٹی) اور میڈیکل لیبارٹری ٹکنالوجی (ایم ایل ٹی)؛ برج (رابطہ) کورسز، لیٹرل انٹری کے تحت بی ٹیک اور پالی ٹیکنیک کورسز دستیاب ہیں۔

 لکھنو کیمپس میں اردو، فارسی، انگریزی اور عربی میں بی اے، ایم اے اور سری نگر کیمپس میں معاشیات، اسلامک اسٹڈیز، اردو اور انگریزی میں ایم اے کورسز دستیاب ہیں۔ تفصیلات یا کسی وضاحت کیلئے نظامت داخلہ کو   admissionsregular@manuu.edu.in  پر ای میل کریں۔ موبائل نمبرات 9523558551, 9866802414, 6302738370, اور 9849847434 سے بھی رہنمائی حاصل کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ
ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.