مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا 5 نومبر کو ماہانہ اجلاس

حیدرآباد: مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ ربیع الثانی 1443ھ 5نومبر جمعہ کو5:30 بجے شام بمقام خانقاہ کامل آستانہ شطاریہ دبیر پورہ میں زیر نگرانی مولانا سد محمد قبول بادشاہ قادری شطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن منعقد ہوگا۔

معززاراکین رویت ہلال کمیٹی سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے اور عامتہ المسلمین سے خواہش کی جاتی ہے کہ جس کسی کو چاند نظر آئے وہ فون نمبر24603597 پر 8بجے تک اور8 بجے کے بعد فون نمبرات 24576832 / 24513246 / 24521088 پر یا موبائیل نمبرات 9000008138 / 9866112393 یا 9391964951 پر رویت کی صورت میں اطلاع دیں تاکہ شرعی شہادت کی تکمیل کے بعد اعلان کیا جاسکے۔

ذریعہ
راست

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.