مرکز اندرون2یوم دھان خریدی کا تیقن دے: ہریش راؤ

ہریش راؤ نے مودی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ریاست کے کسانوں سے مکمل دھان خرید نے کا واضح تیقن دے کیونکہ مرکزی حکومت، ایک ریاست (پنجاب) نے دھان مکمل خرید کر دوسری ریاست تلنگانہ سے دھان خرید نے سے انکار نہیں کرسکتی۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر فینانس و صحت ٹی ہریش راؤ نے ریاست میں ٹی آر ایس کارکنوں کی جانب سے بی جے پی قائد کے تعاقب کی مدافعت کی اور انتباہ دیا کہ اگر مرکزی حکومت اندرون 2یوم کسانوں سے دھان خریدی سے متعلق تیقن نہیں دے گی تو زعفرانی جماعت کے قائدین کا تعاقب کے سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ آج یہاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ حکمراں جماعت ٹی آر ایس، عوام کو انصاف دلانے کیلئے اپنی جدوجہد ہنوز، جاری رکھے گی۔

 انہوں نے سوال کیا کہ مرکزی حکومت، پنجاب سے دھان کی پوری فصل خرید سکتی ہے تو تلنگانہ سے دھان کیوں خرید نہیں سکتی؟۔ مرکز کی بی جے پی حکومت پر دباؤ ڈالنے کیلئے مستقبل قریب میں احتجاجی پروگراموں کے بارے میں ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اعلان کیا ہے کہ18 نومبر کو11بجے دن سے2بجے دن تک اندرا پارک پر مہا دھرنا منظم کیا جائے گا۔

 انہوں نے مرکز کی مودی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ریاست کے کسانوں سے مکمل دھان خرید نے کا واضح تیقن دے کیونکہ مرکزی حکومت، ایک ریاست (پنجاب) نے دھان مکمل خرید کر دوسری ریاست تلنگانہ سے دھان خرید نے سے انکار نہیں کرسکتی۔ دھان خرید نا، مرکزی حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے۔ وزیر فینانس وصحت ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ ”ہم جہد کار“ ہیں۔ ہم کامیاب تحریک چلا چکے ہیں اور علیحدہ ریاست تلنگانہ حاصل کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم، اپنی ریاست کے کسانوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے کوئی کسر باقی نہیں رکھیں گے۔ اس بارے میں پیچھے ہٹنے کا سوال ہی نہیں ہے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.