مرکز بائلڈ رائس کی خریداری نہیں کرے گا

مرکزی حکومت نے تمام ریاستوں کو دالیں اور ائیل کی فصلوں کی کاشت کو ترجیح دینے کی ہدایت دی۔ ریاستوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ اجناس کی جتنی مقدار حاصل کرسکتے ہیں اُتنی ہی کاشت کروائیں۔

حیدرآباد: مرکزی حکومت نے واضح کردیا کہ بائلڈ رائیس (اوبالا ہوا چاول) خریدا نہیں جائے گا۔ اسی طرح موسم خریف کے دھان کو بھی محدود مقدار میں ہی خریدا جائے گا اور ربیع کی فصل کی خریداری کا فیصلہ ریاستوں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ مرکزی و زارت زراعت کی جانب سے جاری کردہ اطلاع میں بتایا گیا موسم ربیع کے دوران مختلف ریاستوں کی طلب کو نظر میں رکھتے ہوئے دھان خرید نے کا فیصلہ لیا جائے گا۔

 وضاحت کے ساتھ کہا گیا کہ اب تک طئے پائے فیصلوں کے مطابق مرکز بائلڈ رائس کی خریداری نہیں کرے گا۔ تمام ریاستوں سے خواہش کی گئی کہ گیہوں اور دھان کی کاشت میں کمی لائیں۔ موجودہ طور پر ملک کے لئے درکار مقدار کے مطابق غذائی اجناس موجود ہے۔ درامدات کے مواقعوں کو دیکھتے ہوئے استفادہ کیا جائے گا۔ کسانوں کو متبادل فصلوں کی کاشت پر توجہ دینا چاہئے۔

 مرکزی حکومت نے تمام ریاستوں کو دالیں اور ائیل کی فصلوں کی کاشت کو ترجیح دینے کی ہدایت دی۔ ریاستوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ اجناس کی جتنی مقدار حاصل کرسکتے ہیں اُتنی ہی کاشت کروائیں۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.