مسلمانوں کیلئے بھی دلت بندھو کی طرز کی اسکیم متعارف کی جائے: احمد بلعلہ

مجلس اس اسکیم کا استقبال کرتی ہے تاہم ایسی اسکیم مسلمانوں کے لئے بھی ہونی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ اگر دلت بندھو اسکیم کا پیمانہ دبے کچلے طبقہ کو اٹھانا ہے تو وہ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ یہ بات عیاں ہے کہ مسلمانوں کو سب سے زیادہ دبایاگیا ہے۔

حیدرآباد: مجلس کے رکن اسمبلی احمد بلعلہ نے دلت بندھو اسکیم کے طرز کی اسکیم مسلمانوں کیلئے بھی متعارف کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے اس اسکیم کے سلسلہ میں تلنگانہ قانون سازاسمبلی میں کہا کہ دلت بندھو اسکیم ایک اور بڑی اسکیم ہے جس کا آغاز ٹی آرایس حکومت نے کیا ہے۔

مجلس اس اسکیم کا استقبال کرتی ہے تاہم ایسی اسکیم مسلمانوں کے لئے بھی ہونی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ اگر دلت بندھو اسکیم کا پیمانہ دبے کچلے طبقہ کو اٹھانا ہے تو وہ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ یہ بات عیاں ہے کہ مسلمانوں کو سب سے زیادہ دبایاگیا ہے۔

مسلمانوں کو حکومت یہ یقین دہانی کرتی آئی ہے کہ مسلمانوں سے انصاف کیاجائے گا۔انہیں امید ہے کہ تمام ایس سی، ایس ٹی دلتوں کو جو فوائد دیئے جارہے ہیں وہ مسلمانوں کیلئے بھی دیئے جائیں گے۔

مسلمانوں میں کمزور طبقات بھی ہیں۔ان کو بھی اس کا فائدہ ملنا چاہئے۔ اس تعلق سے بھی اسکیم لائی جانی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف ہندوستان میں دلتوں اور مسلمانوں کو ہجومی تشدد کا نشانہ بنایاجارہا ہے تو دوسری طرف تلنگانہ حکومت نے دلتوں کو اونچااٹھانے کے لئے نئی نئی اسکیمات متعارف کررہی ہے جو اچھی بات ہے۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کون عوام کی حکومت کررہا ہے اور دلتوں کا کون ہمدرد ہے۔

چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو کا یہ قدم دلتوں کی زندگیوں کو بدلنے کا کام کرے گا۔اس سے وہ اپنے قدم پر کھڑے ہوسکیں گے۔انہوں نے ایوان میں چیف منسٹر کی جانب سے دلتوں کی فلاح وبہبود اور ان کو اونچا اٹھانے کے لئے متعارف کردہ بیشتر اسکیمات کا حوالہ دیا۔

انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کے عوام کو یہ سوچنا چاہئے کہ کون ان کا ساتھ دیتا ہے اور کون نہیں دیتا ہے۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.