معصوم لڑکی کے قتل کے ملزم راجو کی موت کی عدالتی تحقیقات کا حکم

ہائی کورٹ نے تھرڈ میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ ورنگل کو ملزم پالا کنڈو راجو کی موت، جس کی نعش، جمعرات کے روز ضلع جنگاؤں کے گھن پور اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر پائی گئی تھی کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا۔

حیدرآباد۔17 ستمبر(آئی اے این ایس) تلنگانہ ہائی کورٹ نے آج 6 سالہ معصوم لڑکی کی عصمت ریزی وقتل کے ملزم کی موت کی عدالتی انکوائری کا حکم دیا ہے۔ ہائی کورٹ نے تھرڈ میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ ورنگل کو ملزم پالا کنڈو راجو کی موت، جس کی نعش، جمعرات کے روز ضلع جنگاؤں کے گھن پور اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر پائی گئی تھی کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا اور مجسٹریٹ کو تحقیقاتی رپورٹ کو اندرون 4ہفتہ بندلفافہ میں عدالت العالیہ میں پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔

 اسٹیٹ سیول لبریٹیز کمیٹی کے صدر جی لکشمن کی جانب سے مفاد عامہ کے تحت داخل کردہ عرضی پر ہائی کورٹ نے یہ احکام جاری کئے تاہم ایڈوکیٹ جنرل بی ایس پرساد نے عدالت کو بتایا کہ صاف اور سیدھے طور پر یہ خودکشی کا کیس ہے۔ اس واقعہ کے8 عینی شاہدین ہیں پولیس نے ان 8افراد کے بیانات بھی ریکارڈ کئے ہیں۔

 انہوں نے عدالت کو بتایا کہ راجو کی نعش کے پوسٹ مارٹم کی ویڈیو گرافی بھی کی گئی۔ ہائی کورٹ نے پوسٹ مارٹم کی ویڈیو گرافی کو بھی ورنگل ضلع جج کے حوالے کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.