ملابار گولڈ کمپنی‘ تلنگانہ میں 750 کروڑ کی سرمایہ کاری کرے گی

کمپنی کے چیف ایم پی احمد کی قیادت میں ایک وفد نے ریاستی وزیر صنعت و انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ سے ملاقات کرتے ہوئے ریاست میں سرمایہ کاری کرنے کی پیشکش کی۔

حیدرآباد: ملک میں زیورات کی معروف کمپنی ملابار گولڈ اینڈ جیولری کی جانب سے ریاست میں 750 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

آج کمپنی کے چیف ایم پی احمد کی قیادت میں ایک وفد نے ریاستی وزیر صنعت و انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ سے ملاقات کرتے ہوئے ریاست میں سرمایہ کاری کرنے کی پیشکش کی۔

احمد نے کہا کہ اِس اقدام سے ہیرے جواہرات‘ زیورات سے متعلق معلومات رکھنے والے تقریباً ڈھائی ہزار سے زیادہ افراد کو روزگار حاصل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کمپنی کی جانب سے سونے، ہیرے کے زیورات تیار کرنے مینوفیکچرنگ اور ریفائنری یونٹس قائم کئے جائیں گے۔ صدر ملابار گولڈ اینڈ جیولری نے بتایا کہ کمپنی کے دنیا بھر میں 260 سے زیادہ شورومس ہیں اور تلنگانہ میں مینوفیکچرنگ یونٹس کے قیام سے 2500 افراد کو روزگار حاصل ہوگا۔

کے ٹی راما راؤ نے کمپنی کی جانب سے ریاست میں سرمایہ کاری اور مینو فیکچرنگ یونٹس قائم کرنے کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اِس کام میں حکومت کی جانب سے ممکنہ تعاون فراہم کیا جائے گا۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.