ملعون وسیم رضوی کیخلاف کارروائی کامطالبہ، مجلس کی کمشنرپولیس سے نمائندگی

بیرسٹراسد الدین اویسی کی قیادت میں مجلس کے ایک وفد نے کمشنر سٹی پولیس انجنی کمار سے ملاقات کرتے ہوئے توہین رسالتؐ کے مرتکب ملعون وسیم رضوی کے خلاف شکایت کی اور اس کے خلاف سخت کارروائی کرنے کامطالبہ کیا۔

حیدرآباد: بیرسٹراسد الدین اویسی رکن پارلیمنٹ حیدرآباد وصدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کی قیادت میں مجلس کے ایک وفد نے کمشنر سٹی پولیس حیدرآباد انجنی کمار سے ملاقات کرتے ہوئے توہین رسالتؐ کے مرتکب یوپی شیعہ وقف بورڈ کے سابق صدرنشین وسیم رضوی کے خلاف شکایت کی اور اس کے خلاف سخت کارروائی کرنے کامطالبہ کیا۔

بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹراسد الدین اویسی نے کہاکہ کمشنر پولیس سے نمائندگی کی گئی کہ وسیم رضوی کے خلاف کارروائی کی جائے۔اس نے ایک کتاب لکھی ہے جس میں اس نے حضوراکرمؐ کے بارے میں جھوٹ کا سہارالیا اور نازیبا الفاظ کا استعمال کیا۔یہ کتاب بکواس اورگندگی سے بھری ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نمائندگی کے موقع پر اس کتاب کے چند اقتباسات بھی کمشنر پولیس کو پیش کئے گئے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 153A,B 295A,504,505اوردیگر کے تحت معاملہ درج کیاجائے۔صدرمجلس نے کہاکہ کمشنر پولیس نے یقین دہانی کروائی کہ اس کے خلاف فوجداری معاملہ درج کیاجائے گا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ تلنگانہ حکومت اس کے خلاف فوجداری معاملہ کودرج کرنے کے بعد اس کو گرفتار کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ اس طرح کی بکواس لکھنا مسلمانوں کو مشتعل کرنے کے برابر ہے۔یہ شخص مسلم دشمن طاقتوں کا آلہ کار بن کر اس طرح کی حرکت کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وفد میں مجلس کے ارکان اسمبلی، ارکان کونسل بھی موجود تھے۔کمشنر پولیس سے کی گئی نمائندگی میں کہاگیا کہ یہ کتاب ہندی میں لکھی گئی ہے۔اس کا مواد قابل اعتراض ہے۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.