موسیٰ ندی میں پانی کے بہاؤ میں بدستور اضافہ

موسیٰ رام باغ میں موسیٰ ندی میں ایک نعش تیرتی ہوئی دکھائی دی۔ مقامی افراد نے اس کا ویڈیو بنایا اور اس کی اطلاع پولیس کو دی گئی مگر پولیس کی بروقت نہ پہنچنے پر نعش بہہ گئی۔

حیدرآباد: دونوں ذخائر آب عثمان ساگر (گنڈی پیٹ) اور حمایت ساگر سے نشیبی علاقوں میں فاضل پانی کے اخراج کے سبب چہارشنبہ کے روز بھی موسیٰ ندی کی سطح میں اضافہ دیکھا گیا۔

ندی میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے رود موسیٰ کے کنارے آباد رہائشی علاقوں میں حکام کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

عثمان ساگر کے6 اور حمایت ساگر کے 11 دروازوں کو کھولتے ہوئے فاضل پانی کو موسیٰ ندی میں چھوڑ ا جارہا ہے۔ حیدرآباد واٹرورکس نے اضلاع رنگاریڈی اور حیدرآباد کے علاوہ جی ایچ ایم سی اور پولیس انتظامیہ کو چوکس کرتے ہوئے کہا کہ موسیٰ ندی میں سیلاب کا خطرہ ہے تاکہ ندی کے اطراف مقیم افراد کو محفوظ مقامات منتقل کیا جاسکے۔

بتایا جاتا ہے کہ چادر گھاٹ اور موسیٰ رام باغ کے 40خاندانوں کو ریلیف کیمپس منتقل کردیا گیا ہے۔ موسیٰ رام باغ میں موسیٰ ندی میں ایک نعش تیرتی ہوئی دکھائی دی۔ مقامی افراد نے اس کا ویڈیو بنایا اور اس کی اطلاع پولیس کو دی گئی مگر پولیس کی بروقت نہ پہنچنے پر نعش بہہ گئی۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.