میٹرو ریل میں سفر کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ

روزانہ پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے نتیجہ میں بھی ہونے والی دشواریوں سے بچنے کیلئے لوگ میٹرو کو ترجیح دے رہے ہیں۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے شہریوں میں میٹرو ریل میں سفر میں دلچسپی میں اضافہ ہوتاجارہا ہے۔حال ہی میں میٹروریل کے اوقات میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔

پہلے یہ ٹرین صبح سات بجے سے چلائی جاتی تھی تاہم اب یہ ٹرین صبح 6بجے سے 11.15بجے شب تک چلائی جارہی ہے جس کے سبب روزانہ میٹرو سے سفر کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ٹریفک کے بغیر اور آلودگی سے پاک سفر پر مسافرین کی بڑی تعداد میٹروکو ترجیح دے رہی ہے۔

روزانہ پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے نتیجہ میں بھی ہونے والی دشواریوں سے بچنے کیلئے لوگ میٹرو کو ترجیح دے رہے ہیں۔

روزانہ میٹرو استعمال کرنے والوں کی تعداد تقریبا 2.8لاکھ سے تقریبا تین لاکھ تک درج کی جارہی ہے۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.