ناجائز تعلقات‘بی جے پی کارپوریٹرکے شوہرکی چپل سے پٹائی

بتایا جاتا ہے کہ بی جے پی کارپوریٹر کے شوہر آکولہ سرینو نے نظام آباد کی ایک ڈاکٹر کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کرلئے۔ ڈاکٹر غیر شادی شدہ ہے اس بات کا علم ہونے پر ڈاکٹر کے گھر والوں نے کارپوریٹر کے شوہر کو اپنی حرکتوں سے باز آجانے کا مشورہ دیا۔

 حیدرآباد: تلنگانہ کے نظام آباد میونسپل کارپوریشن میں نمائندگی کرنے والی بی جے پی کی ایک خاتون کارپوریٹر کے شوہر پر ایک خاتون نے اپنی بیٹی کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اس کی چپل سے پٹائی کی۔

 بتایا جاتا ہے کہ بی جے پی کارپوریٹر کے شوہر آکولہ سرینو نے نظام آباد کی ایک ڈاکٹر کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کرلئے۔ ڈاکٹر غیر شادی شدہ ہے اس بات کا علم ہونے پر ڈاکٹر کے گھر والوں نے کارپوریٹر کے شوہر کو اپنی حرکتوں سے باز آجانے کا مشورہ دیا۔

اس کے بعد بھی سرینو نے ڈاکٹر کے ساتھ تعلقات بنائے رکھے۔گذشتہ رات سرینو ڈاکٹر کو کسی مقام پر لے گیا جس کا علم ہونے پر ڈاکٹر کی ماں اور رشتہ داروں نے کارپوریٹر کے گھر پہنچ کر کافی ہنگامہ کیا اور خاتون نے کارپوریٹر کے شوہر کی چپل سے پٹائی کی۔اس واقعہ کا ویڈیو وائرل ہوگیا۔

متعلقہ
ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.