جنوبی بھارت

دمام جانے والے ایرانڈیا طیارہ کی ترواننت پورم میں ایمرجنسی لینڈنگ

تمام 182 مسافرین اور ارکان عملہ محفوظ ہیں۔ طیارہ کے کپتان سے کہا گیا کہ وہ سارا ایندھن گرادینے کے بعد لینڈنگ کرے۔ ایرپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا کے عہدیداروں نے اسے ایمرجنسی لینڈنگ قراردیا‘ کراش لینڈنگ نہیں۔

ترواننت پورم: سعودی عرب جانے والی ایرانڈیا ایکسپریس پرواز نے جس نے جمعہ کی صبح کوہیکوڈ انٹرنیشنل ایرپورٹ سے اڑان بھری تھی‘ فنی خرابی کے باعث ترواننت پورم میں ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ دمام جانے والی پرواز کو ہائیڈرالک سسٹم میں خرابی کی وجہ سے دوپہر 12:15 بجے کے آس پاس ترواننت پورم انٹرنیشنل ایرپورٹ میں لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔

متعلقہ خبریں
دوران پرواز مسافر کی باتھ روم میں خودکشی کی کوشش
سعودی عرب میں پانچ پاکستانیوں کو سزائے موت دے دی گئی
سعودی عرب کا اسرائیل کے خلاف اہم بیان
سعودی عرب میں 2 خواتین سمیت 5 افراد کو سزائے موت
فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل سے تعلقات ممکن نہیں

 تمام 182 مسافرین اور ارکان عملہ محفوظ ہیں۔ طیارہ کے کپتان سے کہا گیا کہ وہ سارا ایندھن گرادینے کے بعد لینڈنگ کرے۔ ایرپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا کے عہدیداروں نے اسے ایمرجنسی لینڈنگ قراردیا‘ کراش لینڈنگ نہیں۔ ابتدا میں حکام نے فیصلہ کیا تھا کہ طیارہ کو کوچین انٹرنیشنل ایرپورٹ (نیدومبسری) میں لینڈنگ کرائی جائے لیکن بعد میں فیصلہ بدل دیا گیا۔

 مسافرین کو دمام روانہ کرنے کے متبادل انتظامات کئے جارہے ہیں۔پی ٹی آئی کے بموجب کیرالا کے دارالحکومت ترواننت پورم کے انٹرنیشنل ایرپورٹ پر آج فُل ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا کیونکہ کالی کٹ سے دمام جارہی پرواز کا رخ مشتبہ ہائیڈرالک خرابی کی وجہ سے کالی کٹ کی طرف موڑدیا گیا تھا ۔

ایرپورٹ ذرائع کے بموجب 12:15 بجے پرواز نے لینڈنگ کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانڈیا ایکسپریس آئی ایکس 385  کی دُم صبح کالی کٹ انٹرنیشنل ایرپورٹ سے ٹیک آف (اڑان بھرنے) کے دوران رن وے سے ٹکراگئی تھی۔ بحیرہ عرب میں تیل گرادینے کے بعد طیارہ نے ترواننت پورم میں بحفاظت لینڈنگ کی۔