نبیرہ حضرت یحییٰ باشاہ ؒ حضرت شہنشاہ میاں کا سانحہ ارتحال

نمازجنازہ ہفتہ 4 دسمبر کو 10 بجے دن مسجد حضرت یحییٰ پاشاہؒ قاضی پورہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین ریاض مدینہ آستانہ حضرت یحییٰ پاشاہ ؒ مصری گنج میں عمل میں آئے گی۔

حیدرآباد: خانوادہ حضرت خواجہ محبوب اللہ کے ممتاز صوفی ونبیرہ حضرت سیدیحییٰ پاشاہ ؒ حضرت حکیم سید ابوعبد اللہ الحسین المعروف شہنشاہ میاں کا سانحہ ارتحال ہوگیاہے۔

وہ سجادہ نشین بارگاہ حضرت خواجہ محبوب اللہ حضرت سیدمحی الدین حسینی چاند پاشاہ ؒ کے خلف دوم تھے۔

انہوں نے مرکزی حکومت کے ادارہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ہسٹری آف میڈیسن سے ریسرچ آفیسرکی حیثیت سے وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوشی حاصل کی تھی۔

نمازجنازہ ہفتہ 4 دسمبر کو 10 بجے دن مسجد حضرت یحییٰ پاشاہؒ قاضی پورہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین ریاض مدینہ آستانہ حضرت یحییٰ پاشاہ ؒ مصری گنج میں عمل میں آئے گی۔

فاتحہ سیوم بروز پیر بعد نماز عصر بمقام ریاض مدینہ مصری گنج میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں سابق ڈائرکٹر فور ٹی وی ڈاکٹر غوث علی سعیدالمعروف احمدحنبلی‘ مولانا سید ابوالصفاطاہرحسینی‘ مولانا حافظ سید قادر محی الدین مزمل حال مقیم کویت اوردوصا حبزادیاں شامل ہیں۔مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9966345145 اور 9949690249 پرربط پیدا کیاجاسکتا ہے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.