نہرو زوالوجیکل پارک کے ٹکٹوں میں اضافہ

زو میں موجود گیسٹ ہاؤز (سوٹ) کا کرایہ 2,500 روپے اور میٹنگ ہال کا کرایہ 12,500 روپے رکھا گیا ہے۔

حیدرآباد: نہرو زوالوجیکل پارک کے حکام نے ٹکٹوں کی شرح میں تبدیلی کی ہے جس کا اطلاق یکم اکتوبر 2021 سے ہوگا۔

تمام ایام بجز تعطیلات و ہفتہ کا آخری دن بڑوں کے داخلہ ٹکٹ 60 اور بچوں کا 40 روپے رہے گا جبکہ تعطیلات اور ہفتہ کے آخری دن بڑوں کا ٹکٹ 75 اور بچوں کا 50 روپے رہے گا۔ اسی طرح بیاٹری سے چلنے والی گاڑی کا ٹکٹ بڑوں کے لئے 85 اور بچوں کے لئے 50 روپے رہے گا۔

جبکہ یہی تعطیلات میں بالترتیب 100 اور 60 روپے ہوگا‘ جبکہ ٹوئے ٹرین کا ٹکٹ تمام ایام میں بڑوں کے لئے 40 اور بچوں کے لئے 20 روپے ہوگا۔

سفاری پارک کی بس کا ٹکٹ بڑوں کے لئے 75 بچوں کے لئے 40 روپے ہوگا۔ سفاری پارک کی اے سی بس کا ٹکٹ بچوں اور بڑوں کے لئے یکساں 120 روپے رکھا گیا ہے۔

زو میں موجود گیسٹ ہاؤز (سوٹ) کا کرایہ 2,500 روپے اور میٹنگ ہال کا کرایہ 12,500 روپے رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ شدید بارش کے بعد میرعالم تالاب کا پانی سفاری پارک کے ایک حصہ میں داخل ہوگیا تھا۔

ذریعہ
پریس نوٹ

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.