نیو عثمان گنج کے ایک گودام پرپولیس دھاوا، ممنوعہ اشیا ضبط

کمشنر پولیس نے بتایا کہ ملزم گذشتہ40 سال سے تمباکو پروڈکٹس کے کاروبار سے منسلک ہے۔ سال2011 میں ملزم نے ڈسٹربیوٹرس کا تقرر کیا ہے اورTecs Chap Beedi کی کرنول کے مختلف دوکانوں پر فروخت شروع کی۔

حیدرآباد: کمشنر س ٹاسک فورس ایسٹ زون اور افضل گنج پولیس نے ایک اطلاع پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے نیو عثمان گنج گودام پر دھاوا کیااور ایک شخص چنا نا گا راجو متوطن بنڈی مٹا ضلع کرنول ریاست آندھرا پردیش کو گرفتار کرلیا۔ کمشنر سٹی پولیس انجنی کمار نے جمعرات کو میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ممنوعہ زردہ، قیوام اور دیگر اشیاء مالیتی 57,07,640 روپے اور ڈی سی ایم گاڑی ضبط کرلی۔ کمشنر پولیس نے بتایا کہ ملزم گذشتہ40 سال سے تمباکو پروڈکٹس کے کاروبار سے منسلک ہے۔ سال2011 میں ملزم نے ڈسٹربیوٹرس کا تقرر کیا ہے اورTecs Chap Beedi کی کرنول کے مختلف دوکانوں پر فروخت شروع کی۔ ملزم نے تلنگانہ کے پیبر میں ”بھارت ایجنسیز“ شروع کی۔

ملزم چنا ناگاراجو نئی دہلی کے نریش ساکن چاندنی چوک سے بھی کاروباری روابط رکھتا تھا جو تمبا ک و اور دیگر پروڈکٹس کا بیوپاری ہے۔ ملزم نے اپنے کاروبار کو ریاست آندھرا پردیش کے علاوہ حیدرآباد میں پھیلا دیا اور ممنوعہ زردہ مبینہ طور پر فروخت کررہا تھا۔

 گرفتار ملزم اور ضبط شدہ سامان اور ڈی سی ایم گاڑی کو افضل گنج پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ یہ دھاوا ڈی سپی چکراورتی گمی(ٹاسک فورس)، انسپکٹر کے وی سبا راؤ، سب انسپکٹر سٹی وینکٹیش، گوویند سوامی، سرینواس ریڈی، پی واسدیو، انسپکٹر افضل گنج ایم رویندر ریڈی نے کیا۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.