وائی ایس شرمیلا کا دورہ دارالعلوم رحمانیہ

ملاقات کے دوران مسلمانوں کی سیاسی و سماجی صورتحال پر تفصیلی غورو خوض کیا گیا۔

حیدرآباد: صدر وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی وائی ایس شرمیلا نے دارالعلوم رحمانیہ تالاب کٹہ پہنچ کر ریاستی صدر جمعتہ العلماء ہند مفتی غیاث رحمانی‘ جنرل سکریٹری مفتی زبیر قاسمی و دیگر علماء و اکابرین ملت سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران مسلمانوں کی سیاسی و سماجی صورتحال پر تفصیلی غورو خوض کیا گیا۔

اس موقع پر وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کے ترجمان‘ کنوینر حلقہ پارلیمنٹ حیدرآباد سید مجتبیٰ احمد‘ معاون کنوینر حلقہ پارلیمنٹ حیدرآباد ایوب خان‘ یوتھ کوآرڈنیٹر سید عظیم محی الدین‘ معاون کنوینر حلقہ پارلیمنٹ بھونگیر محمد اطہر‘ یوتھ اسٹیٹ رکن عاملہ ارباز خان و دیگر موجود تھے۔

براہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.