وزیر اعظم مودی کو کسانوں کے آگے جھکنا ہی پڑا: ریونت ریڈی

چیف منسٹر کے سی آر پر کسانوں سے بدلہ لینے کے خاطر دھان کی خریداری سے گریز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہا کہ ٹی آر ایس اور بی جے پی کسانوں کو دھوکہ دیتے ہوئے ڈرامہ بازی کررہی ہے۔

حیدرآباد: صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اے ریونت ریڈی نے مرکزی حکومت کی جانب سے سیاہ قوانین سے دست برداری کے فیصلہ کو کسانوں کی فتح قرار دیا۔ آج کاماریڈی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تین سیاہ زرعی قوانین سے دست برداری کے لئے کسانوں کی جدوجہد کامیاب رہی۔ کسانوں کے جذبہ کے آگے مرکزی حکومت کو گھٹنے ٹیکنا پڑا۔

وزیر اعظم نریندر مودی کو جھکنا بھی پڑا۔ ریونت ریڈی نے خیال ظاہر کیا کہ مرکزی حکومت کا فیصلہ اتر پردیش اسمبلی انتخابات کو نظر میں رکھتے ہوئے کیا گیا۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے کسانوں کی جدوجہد میں ہلاک افراد کے افراد خاندان سے معذرت خواہی کرنے اور فی شخص50لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھان کی خریداری میں حکومت تلنگانہ ناکام ثابت ہوئی ہے۔

چیف منسٹر کے سی آر پر کسانوں سے بدلہ لینے کے خاطر دھان کی خریداری سے گریز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہا کہ ٹی آر ایس اور بی جے پی کسانوں کو دھوکہ دیتے ہوئے ڈرامہ بازی کررہی ہے۔ انہوں نے حکومت کو شراب کی دکانوں کے ہراج سے حاصل 12,000 کروڑ روپے سے دھان خریدنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر سینئر پارٹی قائد محمد علی شبیر بھی موجود تھے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.