وسیم رضوی کیخلاف صدر مجلس کی شکایت پر کیس درج

اویسی نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت پیدا کرنے اور پیغمبر حضرت محمدﷺ کی شان میں گستاخی کے لیے وسیم رضوی کے خلاف ہماری شکایت کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی۔

حیدرآباد: حیدرآباد پولیس نے مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے اور شان رسالتؐ میں گستاخی کے لیے یو پی شیعہ وقف بورڈ کے چیرمین وسیم رضوی اور اس کے مددگاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

حیدرآباد کے ایم پی اور مجلس کے صدر اسد الدین اویسی کی شکایت پر کاماٹی پورہ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی۔ رضوی اور اس کے مددگاروں کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 153A،153B،295A،504، 505 (1) C کے تحت کیس درج کیا۔

 اویسی نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت پیدا کرنے اور پیغمبر حضرت محمدﷺ کی شان میں گستاخی کے لیے وسیم رضوی کے خلاف ہماری شکایت کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی اور یہ کیس کاماٹی پورہ پولیس اسٹیشن کے ایس آئی کے سپرد کیا گیا۔ ہمیں فوری کارروائی کی توقع ہے۔“

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.