وقف اراضیات پر قبضوں کی سی بی۔ سی آئی ڈی تحقیقات،چیف منسٹر کے سی آر اعلان

چند معاملوں میں اکبر الدین اویسی نے یہ الزام عائد کیا کہ حکومت عدالت میں وقف کیسوں میں نمائندگی نہیں کررہی ہے۔ وہ کسی بھی معاملہ کی انکوائری کا مطالبہ کریں وہ (کے سی آر) اس کی تحقیقات کا حکم صادر کرنے تیار ہیں۔

حیدرآباد: مجلس کے فلور لیڈر اکبر الدین اویسی اور ایم آئی ایم کے دیگر ارکان کے مطالبہ پر چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج ریاست میں وقف املاک و اراضیات پر قبضوں کی سی بی۔ سی آئی ڈی تحقیقات کرانے کا اعلان کیا۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ایوان میں پلے پرگتی۔ پٹنا پرگتی جاری مختصر مباحث کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وقف اور منادر کی اراضیات پر قبضوں کا مسئلہ کئی بار زیر بحث آیا۔ اس بار بھی یہ مسئلہ زیر بحث آیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ وہ وقف املاک اراضیات پر قبضوں کی سی بی۔ سی آئی ڈی تحقیقات از خود اعلان کررہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریکارڈ ز کے مطابق حکومت نے وقف اور منادر کی اراضیات کو منجمد کردیا ہے۔ ان اراضیات کو فروخت کیا جاسکتا ہے۔ اور نہ ہی ان کا رجسٹریشن کیا جاسکتا ہے۔

چند معاملوں میں اکبر الدین اویسی نے یہ الزام عائد کیا کہ حکومت عدالت میں وقف کیسوں میں نمائندگی نہیں کررہی ہے۔ وہ کسی بھی معاملہ کی انکوائری کا مطالبہ کریں وہ (کے سی آر) اس کی تحقیقات کا حکم صادر کرنے تیار ہیں۔ چیف منسٹر نے کہا کہ حیدرآباد اور سکندرآباد دونوں شہر تیزی کے ساتھ پھیل رہے ہیں۔

 دونوں شہروں کے عوام کی طبی ضروریات کی تکمیل کیلئے چندہی بڑے دواخانے جیسے گاندھی، عثمانیہ، نیلوفر اور دیگر ناکافی ثابت ہورہے ہیں۔ مزید بڑے دواخانوں کا قیام ناگزیر ہے۔ شہر میں 4سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹلوں کی تعمیر کا منصوبہ حکومت کے زیر غور ہے۔ ان ہاسپٹلوں میں 6ہزار سے 8ہزار تک بستروں کی گنجائش دستیاب رہے گی۔

 انہوں نے کہا کہ تلنگانہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ٹمس) کے حصہ کے طور پر مزید 4سوپر اسپشیالیٹی ہاسپٹلس قائم کئے جارہے ہیں۔ یہ چار ہاسپٹل، گڈی انارم مارکٹ، بھارتیہ ودیا بھون سکندرآباد کے علاوہ ایک اور مقام پر قائم کئے جائیں گے۔ مقام واراضی کو قطعیت دی جاچکی ہے۔

 گڈی انارم مارکٹ کی بنٹا سنگارم منتقل کے تنازعہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ حکومت عوام کی سہولت اور موزوں مقام پر ہاسپٹل تعمیر کرنا چاہتی ہے۔ گڈی انارم کی اراضی مارکٹ ہاسپٹل کی تعمیر کیلئے انتہائی مناسب وموزوں مقام ہے۔ اس مقام پر سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل تعمیر کیا جائے گا۔ ہاسپٹل کی تعمیر کے خاطر گڈی انارم مارکٹ کو بنٹا سنگارم منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بنٹا سنگارام، مارکٹ کیلئے موزوں مقام ہے جہاں تاجروں اور صارفین کیلئے تمام سہولتیں دستیاب کرائی جائیں گی۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.