شمالی بھارت

رام مندر کے تعمیری مصارف کا اندازہ 1,800 کروڑ روپئے: رام جنم بھومی ٹرسٹ

ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر میں 1,800 کروڑ روپئے مصارف کا اندازہ کیا گیا ہے۔ مندر کی تعمیر کے ذمہ دار ٹرسٹ کے ذمہ دار عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔

ایودھیا۔: ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر میں 1,800 کروڑ روپئے مصارف کا اندازہ کیا گیا ہے۔ مندر کی تعمیر کے ذمہ دار ٹرسٹ کے ذمہ دار عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔

اترپردیش کے ہندوؤں کے مقدس ٹاؤن میں اس مندر کی تعمیر کے لیے سپریم کورٹ کے احکام پر شری رام جنم بھومی تیرتھ شیترا ٹرسٹ تشکیل دیا گیا تھا اور ایک طویل ترین اجلاس کے بعد قواعد و ضوابط کو منظوری دی گئی تھی۔

فیض آباد سرکٹ ہاؤز میں منعقدہ اجلاس میں ٹرسٹ کے ارکان نے باتفاقِ آراء فیصلہ کیا کہ مندر کامپلکس میں سرکردہ ہندو مذہبی شخصیتوں کے مجسّموں کے لیے جگہ فراہم کی جائے۔

ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے نے بتایاکہ تمام متعلقہ ارکان کے ساتھ طویل مشاورت کے بعد ٹرسٹ کے قواعد کو قطعیت دی گئی ہے۔

رائے نے بتایا کہ 15 کے منجملہ 14 ٹرسٹ ارکان اجلاس میں شرکت کیے۔ توقع ہے کہ مندر کی تعمیر دسمبر 2023ء تک مکمل ہوگی۔