وی سی سجنار نے بس اسٹیشنوں کا معائنہ کیا

انہوں نے مسافرین سے کہا کہ وہ اپنے مسائل اور امور کے تعلق سے ڈپو منیجروں کو واقف کروائیں۔ اسٹال مالکین سے متعلق کئی شکایات پر انہوں نے مہاتما گاندھی بس اسٹیشن کا بھی دورہ کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی ایس آر ٹی سی) کے منیجنگ ڈائرکٹر وی سی سجنار نے فیسٹول سیزن کے پیش نظر آج شہر کے بس اسٹیشنوں کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے ڈرائیوروں اور کنڈاکٹروں کے علاوہ ڈسٹرکٹ بسوں کے مسافرین کے ساتھ بات چیت کرکے اُن کے مسائل اور مشکلات سے واقفیت حاصل کی۔

انہوں نے مسافرین سے کہا کہ وہ اپنے مسائل اور امور کے تعلق سے ڈپو منیجروں کو واقف کروائیں۔ اسٹال مالکین سے متعلق کئی شکایات پر انہوں نے مہاتما گاندھی بس اسٹیشن کا بھی دورہ کیا۔

مسافرین نے شکایت کی ہے کہ اسٹال مالکین کہیں زیادہ قیمتوں پر اشیاء فروخت کررہے ہیں۔ انہوں نے اسٹال مالکین کو انتباہ دیا کہ وہ قانون کی پابندی کریں ورنہ سخت کاروائی کی جائے گی۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.