ٹینک بنڈ پر سنڈے۔ فن ڈے پروگرام جاریہ اتوار کونہیں ہوگا

اروند کمار نے کہاکہ اس پروگرام کواس اتوار گنیش وسرجن کے پیش نظر ملتوی کردیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حسین ساگر کے قریب ٹریفک کے پیش نظر عوام کی سلامتی کیلئے یہ پروگرام اس اتوار کو نہیں ہوگا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے اسپیشل چیف سکریٹری برائے محکمہ بلدی نظم ونسق وشہری ترقی اروند کمار نے کہا ہے کہ ہر اتوار کو شہر حیدرآبادکے ٹینک بنڈ میں ہونے والا سنڈے۔ فن ڈے پروگرام اس اتوارنہیں ہوگا۔ سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم اروند کمارنے اس خصوص میں ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔

 انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کواس اتوار گنیش وسرجن کے پیش نظر ملتوی کردیاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حسین ساگر کے قریب ٹریفک کے پیش نظر عوام کی سلامتی کیلئے یہ پروگرام اس اتوار کو نہیں ہوگا

۔واضح رہے کہ حیدرآباد میں حسین ساگر کے پاس ہر اتوار کی شام ٹریفک تحدیدات عائد رہتی ہیں تاکہ تفریح کی غرض سے یہاں آنے والوں کو سہولت فراہم ہو سکے۔یہاں پر بلدیہ کی جانب سے مختلف پروگراموں کا اہتمام عوام کے لئے کیاجاتا ہے۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.