ٹی آرایس کے نو منتخب5 ایم ایل سیز نے حلف لے لیا

ٹی آرایس کے 6 کے منجملہ5ارکان قانون ساز کونسل نے آج حلف لے لیا۔ بنڈاپرکاش کے سواکڈیم سری ہری، پی کوشک ریڈی،وینکٹ رامی ریڈی ، ٹی رویندر راو،جی سکھیندرریڈی کو کونسل کے عبوری صدرنشین بھوپال ریڈی نے حلف دلایا۔

حیدرآباد:  ایم ایل اے کوٹہ کے تحت منتخب حکمراں جماعت ٹی آرایس کے 6 کے منجملہ5ارکان قانون ساز کونسل نے آج حلف لے لیا۔ بنڈاپرکاش کے سواکڈیم سری ہری، پی کوشک ریڈی،وینکٹ رامی ریڈی ، ٹی رویندر راو،جی سکھیندرریڈی کو کونسل کے عبوری صدرنشین بھوپال ریڈی نے حلف دلایا۔ بی پرکاش کے راجیہ سبھاسے استعفی کے قبول ہونے کے بعد وہ کونسل کے رکن کے طورپر حلف لیں گے۔

قانون ساز اسمبلی کے کوٹہ کے تحت کونسل کے لئے منتخب 6ارکان کے انتخاب کے سلسلہ میں ریاستی حکومت نے کل کو ایک گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیاتھا۔ 22 نومبر کو ریٹرننگ آفیسر نے ایک سرٹیفکیٹ حوالے کیا جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی تھی کہ ان کی جگہ 6 اراکین کو متفقہ طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ ایم ایل اے کوٹہ میں کونسل کے لیے منتخب ہونے والوں میں کڈیم سری ہری، جی سکھیندرریڈی، ٹی رویندر راؤ، کوشک ریڈی، وینکٹ رامی ریڈی اور بنڈہ پرکاش شامل ہیں۔ پرکاش، جو راجیہ سبھا کے رکن ہیں، کو کونسل کے لیے اپنے انتخاب کے تناظر میں اپنی راجیہ سبھا کی رکنیت سے مستعفی ہوناپڑے گا۔

 پرکاش، مدھوسدن چاری کے ساتھ، جو گورنر کے کوٹے میں منتخب ہوئے تھے، امکان ہے کہ اس مہینے کی 6 تاریخ کے بعد ایم ایل سی کے طور پر حلف لیں گے۔ ریاست میں ایم ایل سی الیکشن کا عمل جاری ہے۔ ادارہ جات مقامی زمرہ کے تحت کونسل کی 12 نشستوں کے انتخابات کا اعلامیہ جاری کیا گیا  جن میں سے6، امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں مابقی6 نشستوں کیلئے10دسمبر کو انتخابات منعقد ہوں گے۔ توقع ہے کہ4جنوری کے بعد12، ایم ایل سیز، حلف لے لیں گے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.