ٹی آر ایس دور اقتدار میں تیسری بار بس کرایوں میں اضافہ: شرمیلا

حیدرآباد: وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کی صدر وائی ایس شرمیلا نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اپنے دور اقتدار میں قبل ازیں بس کرایوں میں دوبار اضافہ کرچکے ہیں۔ دونوں وقت بھی ان کا یہی دعویٰ تھا کہ آر ٹی سی کو خسارہ سے باہر نکالنے کیلئے کرایوں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ کے سی آر، اب تیسری بار بس کرایوں میں اضافہ کرنے جارہے ہیں اور بس ٹکٹوں میں اضافہ کا مقصد بھی نیا نہیں بلکہ پرانا ہے۔ چیف منسٹر، آر ٹی سی کو مزیدنقصان سے بچانے کیلئے وہ کرایوں میں اضافہ کی تجویز کو منظوری دینے والے ہیں۔

شرمیلا نے کہا کہ اپنے قریبی رشتہ دار کو آر ٹی سی حوالے کرنے کے مقصد کے تحت کے سی آر، یہ ڈرامہ کررہے ہیں۔ آج یہاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے شرمیلا نے کہا کہ کے چندر شیکھر راؤ نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ متحدہ ریاست اے پی میں جب وہ وزیر ٹرانسپورٹ تھے تب انہوں (کے سی آر) نے آر ٹی سی کو منفعت بخش ادارہ میں تبدیل کیا تھا۔

 شرمیلا نے کے سی آر سے سوال کیا کہ چیف منسٹر بننے کے بعد کے سی آر کو، کیا ہوگیا؟وہ آر ٹی سی کو خسارہ سے باہر نکالنے کی کیوں کوشش نہیں کررہے ہیں آخر آپ، آر ٹی سی کو منفعت بخش ادارہ بنانے میں کیوں ناکام رہے ہیں۔ کیا آپ کا دماغ کام نہیں کررہا ہے؟ یا پھر یہ سب ڈرامہ ہے؟ تاکہ اپنے قریبی رشتہ دار کو کارپوریشن حوالے کیا جاسکے۔ سر! آخر یہ ڈرامہ کیوں کررہے ہیں؟ شرمیلا نے یہ سوال کیا۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.