ٹی سیوا بینک مترا مراکز کے قیام کیلئے درخواستیں مطلوب

ریاست کے تمام شہروں، اضلاع، منڈلس اورپنچایتوں سے تعلق رکھنے والے خواہشمندافراد www.tsevacentre.com پردرخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔

حیدرآباد: ڈائرکٹرٹی سیواوینکٹ ریڈی کی جانب سے جاری کردہ اطلاع کے مطابق ریاست تلنگانہ کے تمام شہروں،اضلاع،منڈلس اورپنچایتوں میں ٹی سیوابینک مترا مراکز کے قیام کے لئے خواہشمندافراد سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

ٹی سیوابینک مترا مراکز کو ذریعہ پان کارڈکے لئے نام کا اندراج، نام وپتہ کی درستگی، آدھارکارڈ پررقومات کی ادائیگی، مائیکرواے ٹی ایم خدمات، بھارت بل پے منٹس، بینک سی ایسی پی، پے منٹس بینک، نئے کھاتوں کا آغاز، ڈیبٹ کارڈس کی اجرائی، رقومات کاجمع کروانا، رقومات حاصل کرنا، انشورنس خدمات کاجمع کروانا، رقومات حاصل کرنا،انشورنس خدمات،گولڈلونس کے لئے درخواستیں،مختلف20کمپنیزکے لئے کیاش ان خدمات، تمام بینکس کے ذریعہ رقومات کی منتقلی،ٹیلی کام ریچارجس،پری پیڈ، پوسٹ پیڈ، لینڈلائن،ڈی ٹی ایچ، ڈاٹا کارڈس، فاسٹ ٹیگ پے منٹس جیسی خدمات فراہم کی جاتی ہے۔

ٹی سیوا بینک مترا ریاست میں ان افراد کے لئے جہاں بینکنگ اور انٹرنیٹ کی سہولتیں میسر نہیں ہیں کے لئے ای خدمات اورآن لائن سرویس کی فراہمی کاایک اہم مرکز ہے۔

ریاست کے تمام شہروں، اضلاع، منڈلس اورپنچایتوں سے تعلق رکھنے والے خواہشمندافراد www.tsevacentre.com پردرخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔

درخواست داخل کرنے کے لئے30اکتوبر2021 آخری تاریخ مقررہے۔ مزیدتفصیلات فون نمبر 8179955744 َسے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.