پارٹی قائدین نے میری بے عزتی کی: جگاریڈی

انہوں نے کہا کہ گجویل میں منعقدہ پارٹی کے عوامی جلسہ کے دوران کانگریس قائدین نے ہی میری ہتک کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ چاہتے تو حکمراں جماعت ٹی آر ایس میں شامل ہوسکتے ہیں۔

حیدرآباد: کانگریس کے رکن اسمبلی جگاریڈی نے آج الزام عائد کیا کہ ان کی ہی پارٹی کے قائدین نے میری بے عزتی کی۔

انہوں نے کہا کہ گجویل میں منعقدہ پارٹی کے عوامی جلسہ کے دوران کانگریس قائدین نے ہی میری ہتک کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ چاہتے تو حکمراں جماعت ٹی آر ایس میں شامل ہوسکتے ہیں۔

کوئی طاقت انہیں ٹی آر ایس میں شامل ہونے سے نہیں روک سکتی۔ احاطہ اسمبلی میں میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ غیر رسمی بات چیت کے دوران جگار یڈی نے یہ بات کہی۔ پارٹی کے ساتھ وفاداری کے باوجود کانگریس قائدین نے میری ہتک کی ہے۔

رکن اسمبلی حلقہ سنگاریڈی نے کہا کہ پارٹی کی سینئر قائد ڈاکٹر گیتا ریڈی نے گجویل کے جلسہ سے خطاب کیلئے مجھے وقت نہیں دیا۔ انہوں نے واضح انداز میں کہا کہ گجویل میں ان کے ساتھ بے عزتی کی گئی۔

وہ بھی بڑا عوامی جلسہ منعقد کرسکتے ہیں جس میں دو لاکھ سے زائد افراد کی شرکت کو یقینی بناسکتے ہیں۔ ریاست بھر میں ان کے حامیوں کی بڑی تعداد ہے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.