پرانے شہر میں عوام نے رات جاگ کر گزاری

شہر کے جنوبی حصہ کے کئی مقامات پر عوام بے چین رہے کیونکہ ایسے کئی علاقے ہیں جہاں بھی بارش کاپانی ہے نالوں اور موریوں کاپانی سڑکوں اوررہائشی علاقوں میں داخل ہورہا ہے۔ ڈرینج کاپانی بھی کئی مقامات پر بہہ رہاہے۔

حیدرآباد: شدیداورمسلسل بارش کی وجہ سے معمول کی زندگی متاثررہی اورحیدرآبادخصوصاً قدیم شہر کے کئی علاقوں کے افراد رات جاگ کر گزاررہے ہیں۔ موسلادھاراورمسلسل بارش کی وجہ سے عوام خصوصاً نشیبی علاقوں میں رہنے والے افراد فکرمنداور پریشان ہیں۔

 شہر کے جنوبی حصہ کے کئی مقامات پر عوام بے چین رہے کیونکہ ایسے کئی علاقے ہیں جہاں بھی بارش کاپانی ہے نالوں اور موریوں کاپانی سڑکوں اوررہائشی علاقوں میں داخل ہورہا ہے۔ ڈرینج کاپانی بھی کئی مقامات پر بہہ رہاہے۔ کئی علاقوں کے افراد کو پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کاسامناکرناپڑ رہا ہے۔

ذخائر آب لبریز ہونے کی وجہ سے کئی افراد نے گھروں کا تخلیہ کردیاہے کیونکہ انہیں گھروں میں پانی آجانے کا ڈرہے۔ رین بازار‘ یاقوت پورہ‘گنگانگر‘اعظم پورہ‘تالاب کٹہ‘ کشن باغ خصوصاً نالہ کے قریب رہنے والے افراد پریشان ہیں۔ انہیں سال گذشتہ کے سیلاب کا اعادہ ہونے کا خدشہ ہے۔ گنگانگر‘ چارمینار‘بہادرپورہ‘ ہمت پورہ‘قاضی پورہ‘ مصری گنج‘نواب کنٹہ‘مکہ کالونی اور نیگل کنٹہ کی سڑکوں پربارش اورڈینج کاپانی آگیا ہے جس کی وجہ سے عوام کومشکلات پیش آرہی ہیں۔

حیدرآباد پولیس نے شمس آباد ایرپورٹ جانے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ براہ اوٹررنگ روڈجائیں کیونکہ گگن پہاڑ روڈپر تالاب کاپانی آگیا ہے۔بارش اور سیلاب کے پیش نظر احتیاطی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ
ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.