پولیس جوانوں کی عظیم قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا: کے سی آر

چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ نے پولیس جوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ شہیدوں کے جذبہ سے تحریک حاصل کرتے ہوئے ملک وقوم کی خدمت کیلئے تجدید عہد کریں۔

حیدرآباد: چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید پولیس جوانوں کی خدمات کو قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ آج یوم یادگار شہیدان پولیس کے موقع پر شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد چیف منسٹر نے پولیس جوانوں کی خدمات اور قربانیوں کویاد کیا۔

 چیف منسٹر نے کہا کہ ملک وریاست میں امن وآمان کی برقرار ی کیلئے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر فرائض کی ادائیگی کے دوران جانوں کو قربان کرنے والے پولیس جوانوں کو کبھی بھلا یا نہیں جائے گا۔

 انہوں نے پولیس جوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ شہیدوں کے جذبہ سے تحریک حاصل کرتے ہوئے ملک وقوم کی خدمت کیلئے تجدید عہد کریں۔ چیف منسٹر نے واضح کیا کہ شہید پولیس جوانوں کے افراد خاندان کی ہر طرح سے مدد کرنے کیلئے ریاستی حکومت سنجیدہ ہے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.