پولیس نے میرے بیٹے کو ہلاک کیا،ماں کا الزام

راجو کی خودکشی کے واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی کالونی کے برہم افراد نے اس کے مکان کے قریب جمع ہوکر اس کے مکان کو نقصان پہنچایااور کہا کہ کوئی بھی راجو کے خاندان کو پُرسہ نہ دے۔

حیدرآباد: شہر حیدرآباد کی سنگارینی کالونی میں 6سالہ معصوم لڑکی کی عصمت ریزی کے ملزم راجو کے مکان کو مقامی افراد نے نقصان پہنچایا۔

راجو کی خودکشی کے واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی کالونی کے برہم افراد نے اس کے مکان کے قریب جمع ہوکر اس کے مکان کو نقصان پہنچایااور کہا کہ کوئی بھی راجو کے خاندان کو پُرسہ نہ دے۔

اسی دوران راجو کی ماں نے الزام لگایا کہ پولیس نے اس کے بیٹے کو ہلاک کیا ہے۔بیٹے کی موت کی اطلاع پر ماں غم سے نڈھال ہوگئی۔

اس نے الزام لگایا کہ پولیس نے راجو کا قتل کرنے کے بعدنعش کو ریلوے ٹریک پر پھینک دیا۔اس واقعہ کی اطلاع راجو کے ارکان خاندان کو پڑوسیوں سے ملی۔

راجو کی بیوی مونیکا نے کہا کہ اس کے خاندان کا اب کوئی پرسان حال نہیں ہے۔اس نے التجا کی کہ راجو کی نعش کو افراد خاندان کے حوالے کیا جائے۔

اس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے پولیس پر راجو کے قتل کا شبہ ظاہر کیا اور کہا کہ پولیس نے راجو کا کسی اور مقام پر قتل کرنے کے بعد نعش کو ریلوے ٹریک پر پھینک دیا۔

 مونیکا نے کہا کہ راجو کبھی خودکشی نہیں کرسکتا تھا اور وہ غلط نہیں تھا اس پر کمسن لڑکی کے ساتھ عصمت دری اور قتل کا الزام لگایا گیا تھا۔  

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.