کرناٹک

پرینکا گاندھی کی ہوٹل میں دوسہ بنانے کی کوشش (ویڈیو)

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے چہارشنبہ کو کرناٹک میں اپنی مصروف انتخابی مہم سے وقت نکال کر یہاں ایک ہوٹل میں دوسہ بنانے کی بنیادی باتیں سیکھیں۔

میسورو: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے چہارشنبہ کو کرناٹک میں اپنی مصروف انتخابی مہم سے وقت نکال کر یہاں ایک ہوٹل میں دوسہ بنانے کی بنیادی باتیں سیکھیں۔

متعلقہ خبریں
مودی حکومت نے آر ٹی آئی قانون کو کمزور کرنے کی مسلسل کوششیں کی ہیں: کانگریس
وزیراعظم کے بے بنیاد دعویٰ پر تنقید
پرینکا گاندھی کا روڈ شو، مسلم علاقوں میں مکانوں کی چھتوں سے پھول برسائے گئے
الیکٹورل بانڈس اسکیم، جبری وصولی ریاکٹ: راہول گاندھی (ویڈیو)
کانگریس کا 139 واں یوم تاسیس

کانگریس کے ریاستی صدر ڈی کے شیوکمار، پارٹی کے جنرل سکریٹری اور کرناٹک انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا اور دیگر کے ہمراہ پرینکا گاندھی ناشتہ کے لیے میسور کی ایک قدیم ترین ہوٹل ”مائیلاری ہوٹل“ پہنچیں۔

اڈلی اور دوسہ نوش کرنے کے بعد واڈرا نے دوسہ بنانے کے گر سیکھنے کی خواہش ظاہر کی۔ ہوٹل کا مالک فوری تیار ہوگیا اور انہیں کچن لے گیا۔

پرینکا نے توے پر دوسہ کا پیسٹ کامیابی سے ڈالا اور اسے اس کی شکل دینے پھیلایا۔

مگر وقت پر اسے نہ الٹانے کی وجہ سے ان میں سے دو دوسے جل گئے جس پر اطراف موجود لوگوں کے قہقہے پھوٹ پڑے۔ بعد ازاں واڈرا نے ہوٹل کے مالک اور ان کے خاندان سے اظہار تشکر کیا اور ان کے ساتھ سیلفی لی۔