چارمینار کے دامن میں سنڈے فنڈے پروگرام

شہر کے مشہور تفریحی مقام ٹینک بنڈ پر سنڈے فنڈے پروگرام کے کامیاب انعقاد کے بعد چارمینار پر بھی اس طرح کا پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

حیدرآباد: تاریخی چارمینار کے دامن میں ”ایک شام چارمینار کے نام“ (سنڈے فنڈے) پروگرام کا جوش وخروش کے ساتھ انعقاد عمل میں لایاگیا۔

شہر کے مشہور تفریحی مقام ٹینک بنڈ پر سنڈے فنڈے پروگرام کے کامیاب انعقاد کے بعد چارمینار پر بھی اس طرح کا پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

چارمینار پرمنعقدہ اس پروگرام کے دوران پولیس بیانڈ کا مظاہرہ قابل دید رہا۔ محکمہ جی ایچ ایم سی اور ایچ ایم ڈی اے کی جانب سے عوام کو تفریح کیلئے بہترین انتظامات کرنے کی کوشش کی گئی تاہم خواتین کیلئے رکھے گئے شی ٹائلٹس کے متعلق بہت زیادہ شکایتیں وصول ہوئی ہیں۔

سنڈے فنڈے منانے کیلئے چارمینار پہنچیں خواتین نے الزام عاء کیا کہ شی ٹائلٹس انتہائی گندے اور بدبودار تھے جس کی وجہ سے خواتین نے رفع حاجت محسوس کرنے کے باوجود سہولتوں کی عدم موجودگی کی وجہ نسے اجتناب کیا۔ دوسری طرف چارمینار کے چاروں سمت الگ الگ کلچرل پروگرامس منعقد کئے گئے۔

چارمینار کے مشرقی جانب غزل کا پروگرام، مغرب کی سمت تلگو عوام کا روایتی رقص پروگرام بھرتیہ ناٹم‘ شمال کی جانب دکنی مزاحیہ مشاعرہ اور جنوب کی جانب دکنی غذاؤں کے اسٹالس لگائے گئے تھے۔

چارمینار کی جانب سیاحوں کی تعداد میں اضافہ کرنے نیز عوام کو تفریح کا موقع فراہم کرنے کیلئے منعقدہ ایک شام چارمینار کے نام پروگرام میں عوام کی جانب سے غیر معمولی جوش وخروش کا مظاہرہ کیا گیا۔

شام چار بجے سے ہی لوگ چارمینار کی طرف آنے لگے۔ محکمہ پولیس کی جانب سے احتیاطی اقدامات کے طورپر چارمینار کی سمت جانے والے تمام راستوں پر پولیس جوانوں کو تعینات کیا گیا تھا۔

چارمینار کی طرف جانے والے راستوں پرٹریفک تحدیدات عائد کردی گئی۔پنشن آفس موتی گلی، اردو مسکن آڈیٹوریم‘ خلوت میدان‘ اییو دواخانہ چارمینار‘ چارمینار بس ٹرمینل اِن گیٹ‘ قلی قطب شاہ اسٹیڈیم‘ سٹی کالج‘ ایم جے بریج پر گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے انتظامات کئے گئے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.