چلتی بس میں اچانک آگ لگ گئی

بس کے پیچھے آنے والے گاڑی سواروں نے بس کے ڈرائیور کو اس بات کی اطلاع دی جس کے بعد بس کے ڈرائیور نے فوری چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بس کو روک دیا

حیدرآباد: چلتی بس میں اچانک آگ لگ گئی۔یہ واقعہ ضلع کھمم میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے میاں پورون ڈپو کی گروڈابس کھمم سے بھدراچلم پہنچی۔

کل شام وائراعلاقہ کو روانگی کے دوران بس کے پچھلے حصہ میں اچانک آگ لگ گئی۔

اسی دوران بس کے پیچھے آنے والے گاڑی سواروں نے بس کے ڈرائیور کو اس بات کی اطلاع دی جس کے بعد بس کے ڈرائیور نے فوری چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بس کو روک دیااور مسافرین کو نیچے اتارنے میں کامیابی حاصل کی۔ بس میں 21 مسافرین سوار تھے۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.