چیف سکریٹری نے سکریٹریٹ میں کیک کاٹا

سومیش کمار نے کہا کہ چند ماہ سے محکمہ میڈیکل اینڈ ہیلت کے عہدیدار، ٹیکہ اندازی مہم میں مصروف ہیں جو مبارکباد کے مستحق ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف سکریٹری سومیش کمار نے ریاست کے 2کروڑ افراد کی ٹیکہ اندازی کے نشانہ کی تکمیل پر مسرت کا اظہار کیا۔

اس خصوص میں محکمہ میڈیکل اینڈ ہیلت کے عہدیداروں کو مبارکباد دی۔

سومیش کمار نے کہا کہ چند ماہ سے محکمہ میڈیکل اینڈ ہیلت کے عہدیدار، ٹیکہ اندازی مہم میں مصروف ہیں جو مبارکباد کے مستحق ہیں۔

2کروڑ افراد کو ٹیکے دینے کے نشانہ کی تکمیل پر چیف سکریٹری نے آج بی آر آر بھون سکریٹریٹ میں کیک کاٹا۔

اس موقع پر سکریٹری میڈیکل اینڈ ہیلت ایس اے ایم رضوی، جی ایچ ایم سی کمشنر لوکیش کمار، اسپیشل سکریٹری فینانس رونالڈراز، کمشنر اکسائز سرفراز احمد اور ڈائرکٹر پبلک ہیلت ڈاکٹر جی سرینواس راؤ موجود تھے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.