چیف منسٹر، کسانوں کے مسائل کے تئیں غیر سنجیدہ: پونالہ لکشمیا

کانگریس قائد نے وزیر اعظم مودی کی جانب سے کے سی آر کو ملاقات کیلئے وقت نہ دئیے جانے کو تلنگانہ کی توہین قرار دیتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر نے دھان کی خریداری کیلئے مرکز کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے نئی دہلی کا دورہ کیا تھا۔

حیدرآباد: سینئر کانگریس قائد پونالہ لکشمیا نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ پر کسانوں کے مسائل کے تئیں غیر سنجیدہ ہونے کا الزام عائد کیا۔ آج یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے چیف منسٹر کے دورے دہلی پر شدید تنقید کرتے ہوئے جاننا چاہا کہ چیف منسٹر نے دہلی کا دورہ کیوں کیا؟ اور کیا حاصل کیا؟

انہوں نے کہا کہ ریاست کے کسانوں کو توقع تھی کہ کے چندر شیکھر راؤ، وزیر اعظم نریندر مودی کی قیامگاہ کے روبرو دھرنا منظم  کریں گے۔ وزیر اعظم کو ریاست سے دھان کی خریداری کیلئے قائل کریں گے مگر چیف منسٹر نے ایسا کچھ نہیں کیا۔ وزیر اعظم نریند مودی سے ملاقات کئے بغیر وہ واپس آگئے۔

کانگریس قائد نے وزیر اعظم مودی کی جانب سے کے سی آر کو ملاقات کیلئے وقت نہ دئیے جانے کو تلنگانہ کی توہین قرار دیتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر نے دھان کی خریداری کیلئے مرکز کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے نئی دہلی کا دورہ کیا تھا، انہیں عوام کو بتانا چاہئے کہ دورے دہلی کے دوران کیا ہوا۔ دھان کی خریداری کا مسئلہ حل ہوایا نہیں وزیر اعظم سے ملاقات کئے بغیر واپس آنے کی وجہ کیا تھی۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.