ڈبل بیڈروم امکنہ الاٹ نہ کرنے پر حکومت کو تفصیلی وضاحتی رپورٹ داخل کرنے کا حکم

استفادہ کنندگان کو الاٹ نہیں کئے گئے۔ ان مکانات کو حوالے نہ کرنے سے ان کی حالت خراب ہورہی ہے جس سے عوامی سرمایہ کا زیاں ہورہا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ نے آج ریاستی حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ غریب بے گھر استفادہ کنندگان میں ڈبل بیڈروم امکنہ الاٹ منٹ نہ کرنے کی وجہ سے عدالت کو واقف کرائے، عدالت العالیہ نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ اندرون4ہفتہ اس سلسلہ میں تفصیلی وضاحت داخل کرے۔

 ہائی کورٹ نے ڈبل بیڈروم مکانات کے الاٹ منٹ کے مسئلہ پر مفاد عامہ کے تحت داخل کردہ ایک عرضی کی سماعت کی۔ بی جے پی لیڈر اندرا سین ریڈی نے یہ عرضی داخل کی تھی۔ درخواست گذار نے کہا کہ تعمیر شدہ مکانات۔ استفادہ کنندگان کو الاٹ نہیں کئے گئے۔ ان مکانات کو حوالے نہ کرنے سے ان کی حالت خراب ہورہی ہے جس سے عوامی سرمایہ کا زیاں ہورہا ہے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.