ڈرگ ٹسٹ کرانے سے کے ٹی آر کا گریز تعجب خیز: ریونت ریڈی

ریونت ریڈی نے کہا کہ کے ٹی راما راؤ جب بھی چیالنج کو قبول کریں گے وہ گن پارک آجائیں گے۔

حیدرآباد: صدر ٹی پی سی سی اے ریونت ریڈی نے کارگذار صدر ٹی آر ایس وریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ کی جانب سے ڈرگ ٹسٹ کروانے سے پس وپیش کو تعجب خیز قرار دیا۔

آج گن پارک پر کانگریس کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر کانگریس نے کہا کہ وہ اپنے ”وائٹ چیالنج“ کے فیصلہ پر قائم ہیں۔ کے ٹی راما راؤ جب چاہے اس چیالنج کو قبول کرسکتے ہیں۔

ریونت ریڈی نے کہا کہ کے ٹی راما راؤ جب بھی چیالنج کو قبول کریں گے وہ گن پارک آجائیں گے۔

انہوں نے کے ٹی راما راؤ سے خواہش کی کہ وہ محض ایک گھنٹہ قبل چیالنج قبول کرنے سے متعلق اطلاع دیں تاکہ وہ گن پارک پہنچیں جہاں سے وہ ڈرگ ٹسٹ کروانے کیلئے عثمانیہ جنرل ہاسپٹل جائیں گے۔

متعلقہ

کانگریس قائد نے وائٹ چیالنج قبول کرنے کیلئے سابق رکن پارلیمنٹ کونڈا وشویشور ریڈی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کے ٹی راما راؤ چیالنج قبول کرنے کے بجائے ان کے خلاف الزامات عائد کرنے پر اتر آئے ہیں۔

آج ریونت ریڈی اپنے وائٹ چیالنج کے تحت اپنے حامیوں کے ہمراہ گن پارک پہنچے۔ وائٹ چیالنج کو قبول کرتے ہوئے کے وشویشور ریڈی بھی گن پارک پہنچے مگر کے ٹی راما راؤ نہیں آئے اور مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹویٹر پر ریونت ریڈی کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کرتے ہوئے عدالت سے رجوع ہونے کا اعلان کیا۔

 کانگریس قائد نے کے ٹی آر کا کافی دیر تک گن پارک پر انتظار کیا۔ کافی دیر تک بھی جب کے ٹی راما راؤ نہیں پہنچے تو یہ انتظار دھرنے میں تبدیل ہوگیا۔

دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہا کہ ریاست میں ڈرگس کیس کی تحقیقات کر رہے آئی پی ایس عہدیدار اکون سبھروال کا محض ڈرگ مافیا کے تحفظ اور اس معاملہ سے جڑے افراد (راست وبلواسطہ) کو بچانے کیلئے تبادلہ کردیا گیا۔

ان تحقیقات میں حیرت انگیز انکشافات سامنے آئے اور کئی با اثر افراد کے نام سامنے آنے کی امید تھی مگر اکون سبھروال کا تبادلہ کردیا گیا تاکہ تحقیقات پر اثر انداز ہوسکے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.