کار حسین ساگر میں گرگئی ۔ تین نوجوان زخمی

تین نوجوان اپنی کار میں افضل گنج جارہے تھے کہ ایک نوجوان نے کار کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ کاراین ٹی آرپارک کے قریب فٹ پاتھ پر چڑھ گئی اور پھر پھسل کر حسین ساگر جھیل میں گرپڑی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآبادکی حسین ساگر جھیل میں کار کے گرپڑنے کے نتیجہ میں تین نوجوان زخمی ہوگئے۔یہ واقعہ اتوار کی صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق خیریت آباد سے تعلق رکھنے والے تین نوجوان اپنی کار میں افضل گنج جارہے تھے کہ ایک نوجوان نے کار کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ کاراین ٹی آرپارک کے قریب فٹ پاتھ پر چڑھ گئی اور پھر پھسل کر حسین ساگر جھیل میں گرپڑی۔

اس حادثہ میں تینوں نوجوان نتن، سپترک اور کارتک معمولی زخمی ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا۔بتایاجاتا ہے کہ چاردن پہلے ہی یہ کار خریدی گئی تھی۔حادثہ کے نتیجہ میں کار کے سامنے کے حصہ کو شدید نقصان پہنچا۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.