کسانوں کے سفاکانہ قتل کو دیکھ کر بے حد صدمہ پہونچا: کے ٹی آر

کے ٹی آر نے کہاکہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ احتجاجیوں کا ایک گروپ کھیتوں سے متصل سڑک پر آگے بڑھ رہا ہے اور پیچھے سے آنے والی ایک تیز رفتار ایس یو وی گاڑی انہیں کچل دیتی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر کے ٹی راما راؤ نے آج کہا کہ وہ اترپردیش میں کسانوں کا بے دردانہ اور سفاکانہ قتل دیکھ کر صدمہ کا شکار ہوگئے۔ راما راؤ نے ٹویٹ کیا اترپردیش کے لکھیم پور کھیری میں کسانوں کے بے دردانہ اور سفاکانہ قتل کو دیکھ کر سخت صدمہ پہونچا اور وحشت طاری ہوگئی۔

 انہوں نے اس بربری واقعہ کی پُر زور مذمت کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ مرتکبین کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہونچایا جائے گا۔ اتوار کے روز لکھیم پور کھیری میں پیش آئے واقعہ پر ٹی آر ایس کا یہ پہلا رد عمل ہے۔

 ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ احتجاجیوں کا ایک گروپ کھیتوں سے متصل سڑک پر آگے بڑھ رہا ہے اور پیچھے سے آنے والی ایک تیز رفتار ایس یو وی گاڑی انہیں کچل دیتی ہے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.