کلکٹر کاماریڈی کی کار پر28 چالانات

عموماً ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ٹریفک پولیس کی جانب سے خطی کو چالان کیا جاتا ہے اور ای چالانات جاری کئے جاتے ہیں۔ کاماریڈی میں ڈسٹرکٹ کلکٹر کی کار پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں کئی ای چالانات جاری کئے گئے۔

حیدرآباد: قانون سب کیلئے ایک ہی ہے۔ مگر عوام کو قانون نافذ کرنے والے اداروں سے شکایت رہتی ہے کہ قانون کا اطلاق صرف عام عوام پر کیا جاتا ہے اور ذی اثر افراد کو چھوڑ دیا جاتا ہے۔ مگر کاماریڈی پولیس نے اپنی کارکردگی کے ذریعہ عام آدمی کی سوچ کو غلط ثابت کرنے کی کوشش کی۔

 عموماً ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ٹریفک پولیس کی جانب سے خطی کو چالان کیا جاتا ہے اور ای چالانات جاری کئے جاتے ہیں۔ کاماریڈی میں ڈسٹرکٹ کلکٹر کی کار پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں کئی ای چالانات جاری کئے گئے۔

کاماریڈی کلکٹر کی کار نمبر TS16 EE3366 پر 2016 سے 20/ اگست 2021 تک28چالانات جاری کئے گئے جس کی وجہ سے 27,580 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ28چالانات کے منجملہ24چالانات مقررہ اسپیڈ سے ز یادہ رفتار سے کار چلانے پر عائد کئے گئے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.