کمسن لڑکی کے قتل کا معمہ حل، راجستھان سے ماں گرفتار

بتایا جاتا ہے کہ ماں نے ہی اپنی کمسن بیٹی کا قتل کیا ہے کیونکہ بیٹی کو ماں کے دوسرے کے ساتھ ناجائز تعلقات کا علم ہوا تھا جس کے بعد ماں نے مبینہ طور پر اپنی 5سالہ بیٹی کا قتل کردیا۔

حیدرآباد: حیدرآباد سٹی پولیس نے ایک کمسن لڑکی کے قتل کا معمہ حل کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے اس کی ماں کو گرفتار کرلیا۔

تقریباً ایک ہفتہ قبل شہر کے قلب میں واقع ایک کالونی میں کمسن کی نعش دستیاب ہوئی تھی۔ پولیس نے بتایا جاتا ہے کہ 3افراد کو گرفتار کیاگیا ہے ان میں لڑکی کی ماں بھی شامل ہے۔ ان تینوں کو راجستھان میں گرفتار کیا گیا ہے اور انہیں حیدرآباد لایا گیا ہے۔

ابتداء میں پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ شہر کے کسی مقام پر لڑکی کو قتل کرنے کے بعد اس کی نعش کو جلگم وینگل راؤ پارک کے قریب پھینک دیاگیا ہو۔

بتایا جاتا ہے کہ ماں نے ہی اپنی کمسن بیٹی کا قتل کیا ہے کیونکہ بیٹی کو ماں کے دوسرے کے ساتھ ناجائز تعلقات کا علم ہوا تھا جس کے بعد ماں نے مبینہ طور پر اپنی 5سالہ بیٹی کا قتل کردیا۔

شہر کے بنجارہ ہلز روڈ نمبر ایک کے قریب دوار کا نگر کالونی سے 14نومبر کو کمسن لڑکی کی نعش مشتبہ حالت میں دستیاب ہوئی تھی اس کیس کی گتھی سلجھانا پنجہ گٹہ پولیس کیلئے ایک چیالنج بن گیا تھا۔

پولیس مختلف زاویوں سے تحقیقات کررہی تھی۔ پولیس نے نعش کو پارک کے قریب پھینکنے والے کی تلاش شروع کردی اس سلسلہ میں پولیس کو ایک سراغ ہاتھ لگا اور بالا آخر اُس نے راجستھان سے ملزمین کو حراست میں لے لیا ہے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.