کندیکل گیٹ میں پٹا خے پھٹ پڑنے سے 2 افراد ہلاک

پرانے شہر میں مورتی سازی کے ایک یونٹ میں پیش آئے دھماکہ میں 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

حیدرآباد: شہر کے کندیکل گیٹ علاقہ میں کل رات دیوالی منانے کے دوران طاقتور پٹاخے پھٹ پڑنے سے 2افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس نے جمعہ کے روز یہ بات بتائی۔

پولیس نے بتایا کہ ان تینوں نے جو مورتی بنانے کی یونٹ میں کام کرتے تھے ایک گڑھا کھودا اور اس گڑھے میں پٹاخے رکھدئیے اور جمعرات کی شب ان پٹاخوں کو آگ لگائی اور اس گڑھے کو پتھر اور مٹی سے ڈھانک دیا تاہم یہ پٹا خے فوری طور پر پھٹ نہیں پڑے اور وہ انہیں باہر نکال کر ان پٹا خوں کو پھوڑ نا چاہتے تھے کہ اچانک یہ پٹاخے پھٹ پڑے جس کے نتیجہ میں دو افراد برسر موقع ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک اور شخص شدید زخمی ہوگیا جسے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے۔

سٹی پولیس کی کلوز ٹیم کے عہدیداروں نے مقام واقعہ کا دورہ کیا اور شواہد کو اکھٹا کیا۔ چھتری ناکہ پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

آئی اے این ایس کے مطابق پرانے شہر میں مورتی سازی کے ایک یونٹ میں پیش آئے دھماکہ میں 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

یہ واقعہ کندیکل گیٹ علاقہ میں جمعرات کو رات دیر گئے اس وقت پیش آیا جبکہ یونٹ کے ورکرس، دیوالی کے پیش نظر آتشبازی کررہے تھے۔

مہلوکین کی شناخت،25 سالہ وشنو اور 30 سالہ جگناتھ کی حیثیت سے کی گئی ہے جبکہ ویریندر زخمی ہوگیا۔ زخمی کو عثمانیہ ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

مہلوکین کا تعلق ریاست مغربی بنگال سے بتایا گیا ہے جبکہ زخمی، یو پی کا رہنے والا ہے۔ پولیس عہدیداروں نے یونٹ کا دورہ کیا جہاں پلاسٹر آف پیرس کے مورتیاں بنائی جاتی ہیں۔ فارنسک عہدیداروں نے مقام دھماکہ کا دورہ کرتے ہوئے نمونوں کو اکھٹا کرلیا ہے۔

پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ جلتے پٹاخے، کیمیکل اسٹور میں گرنے سے یہ دھماکہ ہوا ہے۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

ذریعہ
پی ٹی آئیآئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.