شمال مشرق

دیبولینا تریپورہ کی پہلی خاتون لوکو پائلٹ بن گئیں

دیبولینا نے بتایا کہ وہ جلد ہی ایک مال گاڑی کی لوکو پائلٹ کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کریں گی اور پھر آہستہ آہستہ عام مسافر ٹرینوں کی لوکو پائلٹ کے طور پر پروموٹ ہو جائیں گی۔

اگرتلہ: تریپورہ میں اگرتلہ کے رام نگر علاقے سے تعلق رکھنے والی 28 سالہ انجینئرنگ گریجویٹ دیبولینا رائے نے تریپورہ کی پہلی خاتون لوکو پائلٹ بن کر تاریخ رقم کی ہے۔

متعلقہ خبریں
وجئے شانتی، انتخابی مہم ومنصوبہ بندی کمیٹی، کی چیف کوآرڈینٹر مقرر

دیبولینا نے بتایا کہ وہ جلد ہی ایک مال گاڑی کی لوکو پائلٹ کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کریں گی اور پھر آہستہ آہستہ عام مسافر ٹرینوں کی لوکو پائلٹ کے طور پر پروموٹ ہو جائیں گی۔

اس کے بعد وہ ایکسپریس ٹرینوں جیسےدورنتو، جن شتابدی اورنئی شروع کی گئی ’وندے بھارت’ جیسی خصوصی ٹرینیں چلائیں گی۔ انہیں گزشتہ ہفتے انڈین ریلوے نے اسسٹنٹ پائلٹ کے طور پر مقرر کیا تھا۔

انہوں نے کہا، ’’بچپن سے ہی ٹرین چلانا میرا خواب تھا۔ آخر کار، مجھے کھڑگ پور ڈویژن کے تحت مشرقی ریلوے میں اسسٹنٹ لوکو پائلٹ کے طور پر کام کرنے کا موقع ملا۔

انہوں نے بتایا کہ دسویں جماعت کے بعد انہوں نے تریپورہ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ٹی آئی ٹی) سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں ڈپلومہ کیاتھا۔ اس کے بعد انہوں نے 2017 میں کولکاتہ کے ایک کالج سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں بی ٹیک کیا۔ دیبولینا نے حال ہی میں اسسٹنٹ لوکو پائلٹ کی بھرتی کا امتحان پاس کیا تھا۔